سعودی عرب

شیخ باقر نمر کی پھانسی کے فیصلہ پر سعودیہ عرب میں احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز: سعودی عرب کے نامور عالم دین شیخ باقر النمر کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے شہر قطیف کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی جنھوں نے سعودی عرب کی عدالتوں میں انصاف کے فقدان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اور سعودی عرب کے نامور عالم دین شیخ باقر النمر کی حمایت اور ان سے اپنی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی عرب میں یہ احتجاجی مظاہرے ایسی حالت میں کئے جارہے ہیں کہ نامور عالم دین شیخ باقر النمر کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جانے پر سعودی حکومت نے عوام کو سخت خبردار کیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سعودی عدالت کے اس حکم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس حکم کی فوری منسوخی اور النمر کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی اس حکم کو خطرناک اور بین الاقومی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں شیح النمر کو صرف اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے پر گرفتار کرکے انھیں پھانسی دیئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close