ایران

ایران یمن میں انصار اللہ کی جد جہد کی حامی ہے

اسلامی بیداری کی جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں انصار اللہ کی جائز جد جہد کی حمایت کرتا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے ہفتے کے دن تہران میں یمن کے زیدی شیعوں کے عمائدین اور علماء کے ساتھ ملاقات میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ انصاراللہ نے یمن کی تاریخ میں ایک ایسی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے جس کی اس سے پہلے کوئي مثال نہیں ملتی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انصاراللہ کی جد و جہد کو اسلامی بیداری کا نتیجہ جانتا ہے ۔ علی اکبر ولایتی نے اپنے حقوق تک رسائیی پر مبنی یمن کے عوام کی کامیابیوں کو گرانقدر قرار دیا اور کہا کہ یمن میں سنہ دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے مقاصد گزشتہ تین برسوں کے دوران حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ انصاراللہ نے تدبر سے کام لیتے ہوئے تمام مذاہب کے اتحاد میں قدم اٹھایا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close