سعودی عرب

سعودی عرب: شیعہ عزاداروں پر شب عاشور حملہ کرنے والا ایک تکفیری ملزم گرفتار

شیعت نیوز: اطلاعات کے مطابق ایک اردنی شہری کو سعودی عرب کے شہر الاحساء میں عزاداروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار الوطن نے لکھا ہےکہ وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہےکہ ایک اردنی شہری کو شہر الاحساء کی امام بارگاہ میں حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گيا ہے۔ منصور الترکی نے کہا کہ سعودی سکیورٹی فورسز اور عدالتی حکام اس حملے میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سعودی سکیورٹی فورسز نے اب تک الاحساء دہشتگردی کے واقعہ میں چالیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے شب عاشور الاحساء شہر میں ایک امام بارگاہ میں عزاداری میں مشغول افراد پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close