پاکستان

پی ٹی آئی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا صرف تسلیاں نہ دیں، ٹارگٹ کلنگ روکیں، علامہ وحید کاظمی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پشاور میں پولیس کانسٹیبل سید راشد علی شاہ کے ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور پولیس افسران ہمیں صرف تسلیاں نہ دیں، دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی کریں، آئی جی ناصر درانی بتائیں کہ پشاور میں آپریشن کس کے خلاف ہو رہا ہے، یہاں تو کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں رکی، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے معصوم اور بیگناہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں اور معصوم، بیگناہ ملک و ملت سے وفادار شہریوں کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے بیرونی آقاوں کی ایماء پر ان دہشتگرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، تاکہ یہ شیطانی عناصر اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازشوں پر عمل پیرا ہو کر اسلام اور پاکستان کے خلاف کارروائیاں کریں۔ جس کا نقصان گذشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے پاکستان کے عوام مشاہدہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد جمہوری حکومت عوام کو بیرونی سازشوں کا شکار کرکے دست و گریباں کئے ہوئے ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close