پاکستان

کراچی: امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم (طالبان، سپاہ صحابہ، داعش) 2 دہشت گرد گرفتار، پولیس کا دعویٰ۔

کراچی: پولیس نےخواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم (طالبان، سپاہ صحابہ، داعش) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم (طالبان، سپاہ صحابہ، داعش) دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت امام بارگاہوں اور پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close