پاکستان

علامہ شیخ نواز عرفانی کا قتل ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، حکومت جلداز جلد قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے،علامہ ناصرعباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی جامع مسجد پارچنار کے خطیب علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی اسلام آباد میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں افسوس ناک شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ نواز عرفانی انتہائی نڈر، شجاع اور حوصلہ مند عالم تھے، پاراچنار میں مرکزی مذہبی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے امن کی علامت بھی تھے، اسلام آباد میں ان کا بہیمانہ قتل علامہ شیخ نواز عرفانی کا قتل ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش اور وفاقی حکومت بالخصوص چوہدری نثار کی قیام امن اور اسلام آبادکی سکیورٹی فول پروف ہونے کے دعووں کی کھلی نفی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ 12گھنٹوں کے اندر اندر علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ورنہ مجلس وحدت مسلمین اپنی پالیسی بنانے میں آزاد ہوگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close