مقبوضہ فلسطین

غزہ کے خلاف صیہونی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی

فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی، صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کا عمل جاری ہے اسلئے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔انھوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی عوام کی جاری استقامت کی بناء پر صیہونی حکام غزہ کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں مگر ارھیں یہ جان لینا چاہیئے کہ غزہ کے فلسطینی عوام کو اپنے راستے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا اور غزہ کے عوام نے استقامت کے راستے کا خود انتخاب کیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close