عراق

کربلا: پچیس ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات

حضرت امام حسین ع اور آپ کے باوفا ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر کربلا میں پچیس ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کۓ گۓ ہیں۔ کربلا کے گورنر عقیل الطریحی نے اتوار کے دن مزید کہا کہ چہلم کے موقع پر کربلا میں تعینات کۓ جانے والے پچیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں میں سے پندرہ ہزار اہلکاروں کا تعلق صوبۂ کربلا سے ہے جبکہ تین ہزار سیکورٹی اہلکار دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور دو ہزار فیڈرل پولیس کے  اہلکار ہیں اور تقریبا پانچ ہزار عوامی رضا کار ہیں۔ واضح رہےکہ حضرت امام حسین ع کے روضہ مقدس پر دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے اور اس سال چہلم سید الشہداء کے موقع پر کئی ملین عزادار دنیا کے مختلف حصوں سے کربلا پہنچ رہے ہیں۔  

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں

Close
Back to top button
Close