سعودی عرب

خواتین نقاب نہ اوڑھیں:سعودی عالم کا نیا فتویٰ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کے ایک عالم دین نے خواتین کے حجاب سے متعلق ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ خواتین کو چہرے کا نقاب کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انھیں خوبصورتی کے لیے بناؤ سنگھار کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
العربیۃ نیوز رپورٹ کے مطابق الم شیخ احمد الغامدی نے یہ فتویٰ العربیہ کے سسٹر چینل ایم بی سی کے ایک مشہور ٹاک شو ”بدریا” میں گفتگو کرتے ہوئے دیا ہے اور اپنے اس فتوے کے حق میں وہ اپنی بے نقاب اہلیہ کے ساتھ اس ٹی وی پروگرام میں شریک تھے۔ان کی اہلیہ نے حجاب تو اوڑھ رکھا تھا لیکن چہرے کا پردہ نہیں کیا ہوا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہےاس پروگرام میں علامہ احمد الغامدی ماضی میں جاری کردہ اپنے ایک سابقہ فتوے پر ہی اظہار خیال کررہے تھے۔اس میں انھوں نےعام علماء کے برعکس خواتین کو اپنا چہرہ ظاہر کرنے اور میک اپ کرنے کی اجازت دی تھی۔وہ سعودی عرب کے محکمہ امر بالمعروف و نہی المنکر (المعروف مذہبی پولیس) کی مکہ مکرمہ شہر کی شاخ کے سابق سربراہ تھے۔
سعودی عرب کے شدت پسند اورتکفیری فکرکے حامل علماء اور حلقوں کی جانب سے علامہ احمد الغامدی کے خلاف گذشتہ ہفتے کے روز اس ٹی وی ٹاک شو کے نشر ہونے کے بعد سے تندو تیز تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ان کی رائے کے مخالف علماء ان کے فتوے کا دلیل سے جواب دینے کے بجائے ان کی شخصیت پر ذاتی نوعیت کے حملے کررہے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close