لبنان

لبنان :ایران سفارت خانے حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ کا سرغنہ گرفتار

لبنان کی سیکورٹی فورسز نے بیروت میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور خانۂ فرہنگ پر حملے میں ملوث تکفیری دہشتگرد گروہ کے ایک سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سیکورٹی فورسز نے آج دن کہا کہ گرفتار کۓ جانے والے اس خطرناک دہشتگرد کا نام محمود بتایا گيا ہے اور اس نے متعدد بم دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہونے اور اسلحہ ساتھ رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ عبداللہ عزام نے گزشتہ سال لبنان میں ایرانی سفارت خانے اور خانۂ فرہنگ پر دو دہشتگردانہ حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ ان حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی ابراہیم انصاری سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگۓ تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close