پاکستان

طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے: لیفٹیننٹ جنرل ناصر

کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان کو ظالمان کہا جائے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے۔ کوئٹہ کلب میں کل پاکستان یکجہتی مشاعرہ بیاد شہداءپشاور کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے صدر مملکت کو تجویز پیش کی کہ تمام علماءکرام کا اجلاس بلا کر ان کے سامنے مسئلہ رکھا جائے کہ اپنے آپ کو طالبان کہنے والے کیا واقعی طالبان ہیں؟ معصوم بچوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ثابت کردیا کہ ملک کی خاطر کوئی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور زندگی میں آنے والے اتار چڑھاﺅ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چا۔ سانحہ پشاور کو کبھی نہیں بھول سکتے، دانشور اور شاعر بھی اپنی شاعری میں اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close