مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہیں: اسماعیل ھنیہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کی ثالثی کے تحت اگست میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے۔ اسرائیل کو بھی معاہدے کی پابندی کرنی چاہیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس نے مصری حکومت کے ساتھ بھی جنگ بندی معاہدے کے حوالےسے رابطے کیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں لیکن اسرائیل کو بھی جارحانہ طرز عمل ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے رفح راہداری فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مصر کی سلامتی فلسطین کی سلامتی کی طرح اہم ہے۔ حماس مصر کی قومی سلامتی اور استحکام کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب چند ہی روز قبل اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈی کے درمیان غزہ میں ایک خون ریز جھڑُپ ہوئی تھی جس میں ایک حماس کارکن شہید اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئےتھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close