پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد غلام شبیر اور احمد عرف شیش ناگ کو ملتان میں پھانسی دیدی گئی

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد غلام شبیر اور احمد عرف شیش ناگ کو ملتان میں پھانسی دیدی گئی۔ دونوں پرڈی ایس پی سمیت 5 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احمد علی عرف شیش ناگ نے 7 جنوری 1998ء کو ریلوے روڈ پر واقع ایک دُکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کیا تھا، پھانسی پانے والے دوسرے مجرم غلام شبیر کا تعلق خانیوال کے علاقے تلمبہ سے ہے ، اس نے 2000 ءمیں ڈی ایس پی نواز خان اور ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا ، ان دونوں مجرموں کو ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی برقرار رکھا اور صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں آج پھانسی دے دی گئی۔ دونوں مجرموں کے ورثا سے ان کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔پھانسی دینے کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close