عراق

دہشت گردوں نے دین اسلام کےاصل جڑوں کوکھوکھلا کردیاہے۔شیخ عبدالمھدی الکربلائی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} گزشتہ روزعراق میں مراجع دینی کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہاگیاہے کہ اب دہشت گردوں نے دین اسلام کے اصلی جوہرکوچیلنچ کیاہے،لہٰذا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلمان ایک صفحے پرجمع ہوکردہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کریں۔

 حرم امام حسین۔ع۔ میں مراجع دینی کے نمائندے شیخ عبدالمھدی الکربلائی نے گزشتہ روز صوبہ دیالیہ سے آئے ہوئے آئمہ مساجداورمختف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق میں بسنے والے ہرشخص کو2باتوں کاخاص طورسے خیال رکھناضروری ہے:ہم میں ہرایک اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ہرچیلنچ کامقابلہ کرناچاہیےاوردوسری بات یہ کہ اس وقت ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرناچاہیے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہماراملک اس وقت دہشت گردوں نے اسلام کے اصلی جوہر کو چیلنچ دیاہےجہاں کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس وقت تمام اساتذہ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کوبلاتفریق کسی فرقے کےحقیقی فکراسلام کی تربیت کرئیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close