مشرق وسطی

داعشیوں کاجہادنکاح کے نام پرمعصوم لڑکیوں کی عصمت دری کاسلسلہ جاری

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سرزمین عراق وشام میں سرگرم دہشت گردتنظیم داعش کی جہادنکاح سے متعلق کوئی نہ کوئی کہانی آئے روزمنظرعام پرآتی رہتی ہے جہاں ان ظالم گماشتوں نے وہاں کی معصوم لڑکیوں،شادی شدہ عورتوں کی عصمت دری کیے۔
الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق نیونس سے تعلق رکھنے والاغیث جذبہ جہادمیں غرق ہوکردہشت گرد تنظیم داعش کے صفوں میں شامل ہوگیاتھا،لیکن جب وہ داعش کے ٹھکانوں پرپہنچ گیا توکیا دیکھتاہے کہ ایک ایک لڑکی کے پیچھے کئی کئی داعشی دہشت گردقطاروں میں کھڑے ہیں تاکہ داعش کے نام نہاد حکم شریعت جہادنکاح کے نام پران معصوم لڑکیوں کی عصمت دری کریں۔
ذرائع کے مطابق ایک داعشی دہشت گردجس کانام حمدعبدالرحمن تھاکوعراقی فوج نے گرفتارکیاتھا، عبدالرحمن کاکہنا تھا کہ جب وہ شام کے سرحدپرپہنچاتو داعشی عناصراس کاپاسپورٹ لے کروہاں پہلے سے ہی موجودتھاپھراسے پوچھا گیاکہ خودکش بنوگے یاجنگجو؟ تواس نے کہاجنگجو،اس پراسے داعشی چھاونی میں لایاگیا جہاں اس نے دیکھاکہ جرمنی،فرنسی،اورعرب خوبرولڑکیاں داعشیوں کی جنسی تسکین کے لئے موجودتھیں۔اس کاکہناتھا داعشی رات بھران لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے جبکہ ان کے ہاں صبح نمازفجرباجماعت پڑھنے کے بعددرس اخلاق بھی ہوتاتھا

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close