دنیا

لندن میں شیعہ کلنگ کے خلاف سول احتجاجی مظاہرہ،مجھے قتل کی دھمکی مل رہی ہے،رہنما سول سوسائٹی رباب مہدی

شیعت نیوز: برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کے اراکین نے پاکستان میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں شیعہ سنی سمیت دیگر اقلیوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پاکستان میں مکتب اہلیبت کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے پشاور میں امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ مذہبی مقامات میں معصوم افراد کی شہادتوں پر سول سوسائٹی کا دکھ ہے، مقررین نے حکومت پاکستان پر بھی زوردیا کہ وہ دہشتگردوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائے اور ملک میں مختلف مذہبی فرقوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوںکے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مظاہرین سے لندن میں شیعہ حقوق کے لئے سرگرم سول سوسائٹی کی رکن سیدہ رباب حید ر رضوی نے کہا کہ انہیں طالبان کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن وہ اپنے خون کی آخری قطرے تک طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کرتی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا پاکستان تھاصرف کسی ایک فرقہ یا گروہ کا نہیں بلکہ سب مسالک جو ملک میں آباد تھے سب کا پاکستان تھا۔

10983192 10153055164301894 6182038641167897976 n

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close