پاکستان

ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کونسل کے زیراہتمام ریلی،تمام مکاتب فکرکے اکابرین کی شرکت

آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کی کال پردہشت گردی کیخلاف اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے جمعہ کویوم دعا  ملک بھرمیں مذہبی و قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔اسلام آباد میں یوم دعاکی مرکزی ریلی ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کونسل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے ہوئی جس کی قیادت علامہ راجہ بشارت حسین امامی ، خطیب جامع مسجد دربار سائیں بوٹا سرکار علامہ ہاشم حقانی ، علامہ گفتارصادقی اوردیگرشیعہ سنی اکابرین نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے سانحہ قصرسکینہ شکریال ، حیات آباد، شکارپور، چٹیاں ہٹیاں سمیت تمام سانحات کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے 60 کالعدم گروپوں کوآہنی شکنجے میں جکڑنے کامطالبہ کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close