پاکستان

داعش کے حمایتی اسلام آباد میں بھی، مختلف علاقوں میں وال چااکنگ

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حمایت میں وال چاکنگ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور آئی نائن میں کی گئی۔ دونوں سیکٹروں میں دیواروں پر داعش کی حمایت اور ابوبکر البغدادی کی حمایت میں بھی نعرے لکھے گئے۔ صورتحال نوٹس میں آنے پر اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ وال چاکنگ مٹانے کے لئے سی ڈی اے کے عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ سی ڈی اے عملہ نے دونوں سیکٹروں میں وال چاکنگ کو ختم کیا۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ تھانے کی سرزنش کرتے ہوئے پٹرولنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close