دنیا

جہاد النکاح کے لئے داعش میں شامل ہونے والی برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو جاری

شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے ترکی کے راستے شام جانے والی تین برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہےیہ سلفی وہابی لڑکیاں جہاد النکاح کے لئے داعش میں شامل ہوئی ہیں۔ترک ٹی وی نے تین لاپتہ برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو جاری کردی ہے جو داعش میں شمولیت کے لیے ترکی کے راستے شام جا رہی ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تینوں لڑکیاں اٹھارہ فروری کو شام کی سرحد پر پہنچنے کے لیے استنبول کے بس ٹرمینل پر بس کا انتظار کر رہی تھیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق اب یہ تینوں لڑکیاں شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے پاس پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی دہشت گردوں کو شام میں بھیجنے کے لئے بڑی مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ ترک حکومت بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کا ساتھ دے رہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close