ایران

درعامیں ایرانی کمانڈرجنرل علی رضااپنے ساتھی کے ہمراہ شہید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ روزشام کے علاقے درعاکے شمالی مضافات میں مسلح دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزماء ایک ایرانی فوجی کمانڈرجنرل علی رضاتوسلی اپنے ساتھی کے ہمراہ شہیدہوئے ہیں۔
العالم ٹی وی نے ایرانی خبررساں ایجنسی”فارس”کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ ایران کے شام میں مسلح دہشت گردتنظیموں کے ساتھ نبردآزماء برگیئڈ”فاطمیون”نے سرزمین شام میں کئی اہم کامیابیاں اپنے نام کردی ہے جہاں وہ درعاکے شمال مغرب،دمشق کے جنوب مغرب اورقنیطرہ کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کوناکوں چنے چبواچکے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روزدرعا کے شمالی مضافات میں جنرل علی رضانےاپنے ساتھی کے ہمراہ اس وقت جام شہادت نوش کیاجب وہ”فاطمیون”ملیشیاء کی قیادت کررہے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close