پاکستان

عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔ صولت مرزا کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کراچی مجرموں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ فوج کا احترام سب پر لازم ہے۔ حکومت بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کی دو ٹوک وارننگ دے۔ پولیو ورکرز کے قاتلوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے۔ سانحہ یوحنا آباد بین المذاہب ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے۔ ملک دشمن قوتیں مذہبی فسادات کو ہوا دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس قائم کی جائے۔ بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔ پاک چین راہ داری منصوبے کو کمزور بنانے کیلئے پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہو چکی ہیں۔ امریکہ اور مغرب میں مسلکی تعصب پھیلانے والے علماء کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے معاشی دہشت گرد ہیں۔ معاشی دہشتگردی کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیئے۔ فوج نے کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پوری قوم ملک کو قیام امن کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینا چاہیئے۔ سانحہ یوحنا آباد کے ردّ عمل میں دو افراد کو زندہ جلا نے والوں نے دہشت گردوں کا ایجنڈا پورا کیا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close