پاکستان

خواتین سیرت فاطمہ ؑکی پیروی کریں ،آغا حامد موسوی

خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت منگل کو مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے المرتضیٰ میںعالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ کی اختتامی مجلس سے خطاب میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ سلام اللہ علیھا کو عظمت وتقدیس نسواںکا اسلامی سمبل قراردیتے ہوئے کہاکہ کوئی مذہب و معاشرہ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ،اہل مغرب کا دیا ہوا آزادی نسواں کانعرہ فریب اور دھوکہ ہے جس کا مقصد عورت کی تذلیل اور توہین ہے خواتین عالم اپنے مقام و احترام اور حقوق کے حصول کیلئے سیرت فاطمہ زہراؑ کی پیروی کریں ،23مارچ کی افواج پاکستان کی پریڈ نے قوم کو ایک نیا ولولہ اور جذبہ بخش دیا ہے جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں نے قوم کے دل جیت لئے ہیں، اغیار کی سازشوں اور اپنوں کی نادانیوں و مفادپرستی نے امت مسلمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ تمام توانائیاں دنیائے اسلام کو سنی شیعہ کی بنیاد پر تقسیم کرکے آپس میں لڑانے پر صرف کی جارہی ہے ، چند سالوں میں لاکھوں مسلمان خانہ جنگی اورشورشوں کی نذر ہو گئے لیکن اسلامی کانفرنس کا علامتی اجلاس بھی منعقد نہ ہوناافسوسناک ہے ۔مسلم حکمران عالمی شیطانی قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں اورخون مسلم کو بہنے سے روکنے کے بجائے شیطنت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔لیکن یہ دکھ کی بات ہے کہ عرب لیگ ہو یا اسلامی کانفرنس اس کی کارکردگی نہ صرف اذیت ناک بلکہ شرمناک ہے خون مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے لیکن ان تنظیموں نے اس قتل و غارت پر علامتی اجلاس کرنے کی بھی زحمت نہیں کی ، قدرتی اسباب و وسائل سے مالامال مسلمان ملک اپنے وسائل مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور اتحاد ویکجہتی کے فروغ کے بجائے صرف حکمرانی کے بچاؤ کیلئے فسادی اور دہشت گرد قوتوں پر بے دریغ خرچ کررہے ہیں ۔ عالمی اداروں کا مسلمانوں کے ساتھ منافقانہ ہے اگر کشمیر فلسطین سمیت کسی بھی علاقے کے مسلمان کسی غیر مسلم ملک میں اپنی آزادی اور حقوق کے حصول کا مطالبہ کریں توانہیں دہشت گرد متشدد قرار دے دیا جاتا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close