ایران

ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہونے کے راستے پر گامزن رہا ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران نے ہمیشہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہونے کے راستے پر قدم اٹھایا ہے اور وہ کبھی بھی اس راستے سے نہیں ہٹا ہے-

محمد جواد ظریف نے بدھ کے دن لزبن میں پرتگال کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے وزیر خارجہ روی دی ماشہ تہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا- ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں توانائی ، سیاحت ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت جیسے مختلف میدانوں میں پرتگال کے ساتھ تعاون پر، ایران کی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ تہران اور لزبن کا باہمی تعاون، دو طرفہ تعلقات تک محدود نہیں رہنا چاہۓ بلکہ چند جانبہ اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں دونوں ممالک کے تعاون میں مزید توسیع آسکتی ہے- محمد جواد ظریف نے مغربی ایشیا کے ممالک خصوصا یمن ، شام اور عراق کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس خطے کے بارے میں بعض یورپی ممالک کے رویۓ کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا- پرتگال کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں موجودہ صورتحال کو دونوں ممالک کے لئے دو طرفہ تعلقات اور چند جانبہ تعاون میں توسیع کے سلسلے میں ایک سنہری موقع قرار دیا اور کہا کہ باہمی تعلقات میں توسیع کے بہت سے مواقع پائے جاتے ہیں جن سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے-

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close