ایران

ایرانی قوم فوجی تنصیبات کا معائنہ نہیں کرنے دےگی

تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیگی کہ ایران کی فوجی تنصیبات کا معائنہ کیا جائے-
تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ اس بات کو قبول کیا جانا کہ ایران کی فوجی تنصیبات تک کسی کی دسترسی ہو اور وہ ایران کی ان تنصیبات کا معائنہ کریں، ذلّت اور کھلی جارحیت کے علاوہ اسلامی انقلاب کی چھتّیس سالہ امنگوں کے خلاف ہے اور ایرانی قوم، اسے ہرگز برداشت نہیں کرےگی- انھوں نے یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کو ریاض کے لئے باعث ذّلت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے، چند عرب ملکوں کی مدد سے، جو عالمی طاقتوں کے زیرتسلط ہیں، بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کئے بغیر، امت مسلمہ کے عظیم سرمایوں سے استفادہ کرتے ہوئے، ایک ایسے ملک کو اپنی جارحیت کا نسشانہ بنایا کہ جس نے کسی ملک کو ہرگز جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا تھا اور اس طرح سعودی عرب نے علاقے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے- تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ یمن پر جارحیت، ایک ایسے ملک کی سیاسی شکست ہے، جو خود کو مسلمان سمجتا ہے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خود کو حرمین شریفین کا خادم کہتا ہے جبکہ وہ مسلمانوں کے حقوق کا بالکل پابند نہیں ہے- خطیب جمعہ تہران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف کیماوی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب، یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے اور آئندہ بھی اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا- حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ یمن کے عوام، اپنے اتحادویکجہتی کے ساتھ اسلامی انقلاب کی مانند، استقلال و آزادی اور ترقی کی راہ ہموار کرچکے ہیں- تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات کی طرف بھی اشارہ کیا اور مذاکرات میں ریڈ لائنوں کا پاس و لحاظ رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- انھوں نے کہا کہ اس بات کو قبول کیا جانا کہ ایران کی فوجی تنصیبات تک کسی کی دسترسی ہو اور وہ جب جاہیں ایران کی ان تنصیبات کا معائنہ کریں، ذلّت اور کھلی جارحیت کے علاوہ اسلامی انقلاب کی چھتّیس سالہ امنگوں کے منافی ہے اور ایرانی قوم اسے ہرگز برداشت نہیں کرےگی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close