دنیا

ووٹرز اپنی مذہبی ذمہ داری کو سمجھیں اور ایسے امیدوارکو منتخب کریں جو ایماندار ہو.مولانا کلب جواد نقوی

آل انڈیا مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ آصفی جامع مسجد مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعہ وقف بورڈ کے الیکشن کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں ایسے امیدوار کھڑے ہوں جو ایماندار ہوں اور اوقاف کا تحفظ کرسکیں کیونکہ اوقاف امام زمانہ (عج) کی ملکیت ہیں۔ مولانا نقوی نے کہا کہ قوم اپنے علاقے کے ووٹرز سے کہے کہ اگر وہ امام زمانہ (عج) کے سچے ماننے والے ہیں تو ایسے امیدواروں کو قطعی ووٹ نہ دیں جنکی بے ایمانیاں ثابت ہوچکی ہیں، یہ انکا مذہبی فریضہ ہے۔ ووٹرز اپنی مذہبی ذمہ داری کو سمجھیں اور ایسے امیدوارکو منتخب کریں جو ایماندار ہو اور اوقاف کی حفاظت و ترقی کے لئے کام کرسکے تاکہ ایسے مسائل پیدا نہ ہوں جو آج موجود ہیں۔ مولانا کلب جواد نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے اوقاف کے سروے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ متولی آمدنیاں کم دکھاتے ہیں اور وقف ملازمین کی ملی بھگت سے بے ایمانیاں ہوتی ہیں، اس سروے کے بعد ووٹر لسٹ مرتب کی جاتی۔ اس سروے کے کئی فائدے ہوتے مگر سروے نہیں کرایا گیا۔ وقف کے لئے ہماری تحریک جاری رہیگی اور ہم امام زمانہ (عج) کی جائداد کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close