مقبوضہ فلسطین

حماس کے کمانڈر عبدالله البرغوثی کی صیہونی جیل میں بھوک ہڑتال

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر عبدالله البرغوثی نے اپنی قید تنہائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے-

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہے کہ عبدالله البرغوثی نے اپنی قید تنہائی کے خلاف بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے- واضح کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر عبدالله البرغوثی کو حماس سے وابستہ ریڈیو الرائے کو انٹرویو دینے کی بنا پر قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے- عبدالله البرغوثی نے اس انٹرویو میں حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں عجلت سے کام نہ لے- عبدالله البرغوثی نے ایسی حالت میں بھوک ہڑتال کی ہے کہ جب اس سے کچھ عرصہ پہلے سے تحریک جہاد اسلامی کے ایک رکن نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتےہوئے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے-

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close