پاکستان

اسی ہزار پاکستانی سعودی فنڈڈ جہادی دہشتگردی کی نظر ہوئے،رپورٹ

ڈان نیوز کے مطابق عالمی امن اور جنگ وجدال کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے جاری کیے جانے والے حالیہ عدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سال 2005ء سے 2013ء تک 80 ہزار افراد سعودی نواز شدت پسند ی پر مبنی دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں جان بحق ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی میں قائم انسٹیٹوٹ آف کونفلکٹ مینجمنٹ کے ساتھ منسلک جنوب ایشیائی دہشت گردی پینل (ایس اے ٹی پی) کی رپورٹ میں موجود اعداد و شمار کے مطابق سعودی نواز دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہو نے والوں میں شہریوں کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ایس اے ٹی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013ء کے اختتام تک پاکستان میں ہونے والی مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں 26 ہزار 8 سو 62 دہشت گرد اور 5 ہزار 4 سو 98 سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایس اے ٹی پی کے مطابق سال 2013 میں 3 ہزار ایک شہری پاکستان میں ہلاک ہو ئے ہیں۔

اس حوالے سے فزیشن فار سوشل رسپونسبلٹی، فزیشن فار گلوبل سروائیول اور نوبل انعام یافیہ تنظیم انٹرنیشنل فزیشن فار پری وینٹیشن آف نیوکلیئر وار کی مشترکہ رپورٹس میں بھی ملتے جلتے عدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔

پاکستان انسٹیٹوٹ فار پیس اسٹیڈیز کی جانب سے جمع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق سال 2005ء سے 2012ء کے دوران 34 ہزار شہری ہلاک ہوئے جبکہ صرف 2011ء میں 6 ہزار 5 سو 50 شہری اور سال 2012ء میں 4 ہزار 7 سو 11 شہری ہلاک ہوئے۔

ان تمام رپورٹس کے عداد و شمار کو یکجا کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سال 2013ء کے اختتام تک ملک بھر میں 48 ہزار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر لندن کے ادارے بیورو آف انویسٹی گیشن جنرل کی جانب سے جاری ہوے والے اعدادوشمار کے مطابق اسی دوران 416 سے 951 پاکستانی شہری امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

جبکہ سال 2005ء سے 2013ء تک پاکستان میں 45 صحافی بھی دہشت گردی میں اپنی جانیں پیش کرچکے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close