پاکستان

طاہر القادری کے خلاف ن لیگ نے کالعدم دہشتگرد جماعت سے مدد مانگی ،دہشتگرد رہنما کا اعتراف

کالعدم دہشتگرد تکفیری تنظیم سپا ہ صحابہ کے ایک دہشتگرد رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوفی سنی رہنما ڈاکڑ طاہر القادری کی تحریک کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی، یہ بات گذشتہ اتوار کو دہشتگرد جماعت نے دارلخلاف اسلام آباد میں نیشل ایکشن پلان کی اعلانیہ خلاف ورزی کرتے ہوئے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی،عبدالرحمن معاویہ نامی دہشتگرد نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میان نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا” میان صاحب بھول گئے؟ جب طاہر القادری تمھارے خلاف نکلا تھا تو تب تم نے ہم سے مدد مانگی تھی”

پاکستان اس وقت دہشتگرد کا شکار ہے، پاکستان آرمی شمالی علاقہ جات سمیت کئی جگہوں پر دہشتگردوں سے نبردآزما ہے لیکن پاکستانی سیاسی قیادت کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی اور ان سے مدد حاصل کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں۔

مسلم لیگ ن کا کالعدم دہشتگرد جماعت سے امداد طلب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ پر دہشتگردوں کی معاونت کرنے کے جو الزام لگائے جاتے ہیں وہ سچ ہیں۔ لہذآ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اسے ن لیگ سے بھی پاک کرنا ہوگا۔

کاش یہ بات ہمارے نادان شیعہ گروہوں کو بھی سمجھ آئے جو ن لیگ کی حمایت میں گلگت بلتستان میں شیعہ طاقت کو کمزور کررہے ہیں اور انکے امیداروں کو نمائندہ ولی فقیہ کا نمائندہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close