پاکستان

حکومت ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر صرف پاک فوج عمل کر رہی ہے، حکومت ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ فیصل آباد سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمران لندن میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے سول اداروں کو متحرک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا پائیدار اتحاد ہی امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے، مسلم ممالک مشترکہ کرنسی کا اجراء اور نیٹو کی طرز پر مشترکہ دفاعی فورس تیار کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close