پاکستان

سانحہ صفورا، عدالت نے جیل میں موجود دو ملزموں سے تفتیش کی اجازت دیدی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث مزید دو ملزموں کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ سانحہ صفورا کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ پولیس کی جانب سے مزید ملزموں کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت طلب کئے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا کو ہوئے تین ماہ ہو گئے ہیں، آپ اب گرفتاری کی اجازت مانگ رہے ہیں، آپ لوگ کیس کو خراب کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لئے تحویل میں لینے کی اجازت طلب کی گئی ہے، ان کے نام ناصر اور اشرف بتائے گئے، جبکہ دونوں ملزم کسی اور مقدمے میں پہلے ہی سینٹرل جیل کرا چی میں قید ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث چار افراد گرفتار اور 10 مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت 2 گواہوں نے سانحہ صفورا کے گرفتار تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا، مجموعی طور پر 7 گواہ ملزمان کو شناخت کر چکے جن میں 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close