ایران

سعودی عرب،یمن میں کامیاب نہیں ہوسکتا،کامیابی یمنی عوام کی ہے، قاسیم سلیمانی

ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے جنرل کمانڈر نے مجلس خبرگان کے اٹھارہویں اجلاس کے پہلے روز علاقے کے مسائل مخصوصا یمن کے حالات کے بارے میں گفتگو کی۔

مجلس خبرگان کے اجلاس میں جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے کے مسائل اور ہمسایہ ممالک عراق، شام اور یمن کے حالات کی ایک رپورٹ پیش کی اور علاقے میں جاری دھشتگرد تکفیریوں کے جرائم سے پردہ ہٹایا۔

مجلس خبرگان میں سیستان و بلوچستان کے نمائندے نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں جنرل قاسم سلیمانی سے نقل کرتے ہوئے کہا: شام کی تئیں ہماری حمایت در حقیقت مقاومت کے محور کی حفاظت ہے۔

مولوی نذیر احمد سلامی نے مزید کہا: سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اپنی چودھراہٹ کھو چکا ہے اس لیے کہ کسی بھی علاقے پر اپنا تسلط جمانے کے لیے تین عناصر؛ مسائل کو حل کرنے کی توانائی، دشمن کو مہار کرنے کی طاقت اور قوموں میں اتحاد پیدا کرنے کی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے جن سے امریکہ مکمل طور پر محروم ہے، انہوں نے کہا: جنرل قاسم سلیمانی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ عراق کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو گا۔

مولوی احمد سلامی نے سپاہ قدس کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب یمن پر جاری یلغار میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا بلکہ کامیابی یمن کے لوگوں کو حاصل ہو کر رہے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close