پاکستان

شیعہ علماء کرام و ذاکرین عظام پر صو بے اور ضلع کے اندر پابندی کو مسترد کرتے ہیں علامہ نا ظر عباس تقوی

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ نا ظر عباس تقوی نے کہا ہےکہ شیعہ علماء کرام و ذاکرین عظام پر صو بے اور ضلع کے اندر پابندی کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ما ضی میں بھی ہم محرم الحرام کے سلسلے میں تعاون کرتے آ ئے ہیں اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے لیکن حکومت سندھ نے جوہم سے وعدہ کیا ہے اس کو پورا کرے تاکہ محرم الحرام کو امن وامان اور بھائی چارہ کی فضا میں گزرا جا سکے ۔علامہ نا ظر عباس تقوی نے اپنے تمام عہدیداران کو ہدایت جاری کی ہے کہ محرم الحرام میں امن ورواداری کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب کے علماء کرام سے رابطے کریں۔ 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close