پاکستان

آرمی پبلک اسکول پشاور حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد عثمان غنی اٹلی سے اسلام آباد منتقل

دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کواٹلی سے اسلام آبادمنتقل کردیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق  بدھاورجمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے اٹلی سے براستہ ابوظہبی بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ آنے والی فلائٹ ای وائی 231 میں اٹلی کے پولیس اہلکارعثمان غنی ولدشیرغنی سکنہ  ڈھیر تحصیل صوابی ضلع مردان کو لے کراسلام آبادپہنچے جہاں اسے ایف آئی اے کے حکام کے حوالے کردیاگیا۔ذرائع کا کہناہے کہ ملزم آرمی پبلک سکول پشاورحملہ کیس سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں پاکستان کو مطلوب ہے ۔ذرائع کا کہناہے  آرمی پبلک اسکول  واقعہ کی تحقیقات کے  بعد عثمان غنی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا تاہم وہ اس ے پہلے ہی اٹلی فرار ہوگیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close