پاکستان

سانحہ جیکب آباد اور فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف شیعہ علماء کو نسل کا مظاہرہ

سانحہ جیکب آباد اور فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل کیخلاف شیعہ علماء کونسل پا کستان کراچی ڈویژن کی طرف سےجمعے کو پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے رہنمائوں نے کہا کہ جیکب آباد کے واقعے کو گزرے ہوئے ایک ہفتہ ہوچکا ہے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جس طرح سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتلوں کو سزا دی گئی ہے اور سانحہ صفورہ کے قاتلوں کو ۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج جس طرح پاکستان میں بے گناہ لوگ دہشت گردی کی ذد میں ہیں اسی طرح عالمی دہشت گرد اسرائیل فلسطین میں بے گناہ افراد کو بربریت کے ساتھ اپنی گولیوں کا نشانہ بنارہا ہے،اگر مسلمان حکمران بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحد ہو کرجدوجہد کریں تو ہم صیہونی طاقتوں سے قبلہ اول آزاد کراسکتے ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close