پاکستان

وہاڑی، فیس بک پر صحابہ کی توہین کرنیوالا لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

پنجاب کے شہر وہاڑی میں فیس بک پر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرکے شرانگیزی پھیلانے والا کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما عاصم نواز کلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے طابق عاصم نواز کلیم نے جعلی نام سے فیس بک پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور صحابہ کرامؓ کی شان میں شرانگیزیاں کرکے فساد پھیلا رہا تھا۔ سکیورٹی ادارے کے خصوصی سیل نے جعلی اکاؤنٹ ٹریس کرکے ملزم کو اس وقت حراست میں لے لیا، جب وہ تھانے میں فورتھ شیڈول میٹنگ کیلئے آیا۔ ملزم عاصم نواز کلیم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ دہشتگرد عاصم نواز کلیم کو سی ٹی ڈی ایجنسی نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم عاصم نواز کلیم جو کالعدم لشکر جھنگوی کا سرگرم کارکن ہے، فیس بک کے ذریعے قابل اعتراض مواد پھیلا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے مخبری پر چھاپہ مار کر جلہ جیم سے گرفتار کیا۔ ملزم کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں زیرِ دفعہ 9 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close