پاکستان

کراچی: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے عزادار حیدر شہید

کراچی کے علاقہ عزیز آباد گلشن شمیم میں کالعدم اہلسنت والجماعت کی فائرنگ سے شیعہ عزادار علی حیدر  ولد نثار شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو عزادار کامران اور ذولفقار زخمی ہیں، اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات شیعہ عزادار علی حیدر دوستوں سمیت اپنے ذوالجناح کے ہمراہ گلشن شیمم سے گذرہا تھا کہ اسی دوران کالعدم اہلسنت والجماعت کے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کے انہیں شہید کردیا ہے، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہید حیدر کی میت رات میں اولڈ رضویہ امام بارگاہ منتقل کی گئی تھی تاہم انکی نماز جنازہ انچولی کے امام بارگاہ خیر العمل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائےگی، جبکہ زخمی ہونے والے کامران اور ذولفقار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close