پاکستان

انتخاب میں کامیاب امیدوار مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ناظر تقوی

شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ نا ظر عباس تقوی کا کہنا ہے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کامیا بی پر عوام کا شکریہ ادا کر تے ہیں، ہما رے جیتنے والے امید وارو ں کو چا ہیے کہ تر جیحی بنیاد پر عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر کو ششوں اور توانائیوں کو استعمال کرے ،دوسرے مرحلے میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی موجودگی کو یقینی بنا یا جائے تا کہ الیکشن پرُ امن ہوسکے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں لو گوں کے جاں بحق ہو نے سے حکومت کی نا اہلی ثابت اور دعوے جھوٹے نکلے ،اگر یہی صورتحال آئندہ الیکشن کے عمل میں بھی رہی تو سندھ میں امن وامان کا قیام مشکل ہوجائے گا آئندہ مرحلے میں ہم عوام سے امید کرتے ہیں کہ اسلامی تحریک پاکستان کے نمائندو ں کو کامیاب کر کے خدمت کا موقع دیں، اسلامی تحریک کے نمائندے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام کو چا ہیے ایسے افراد کا انتخاب کریں کہ جو امانت دار ہوں کرپشن سے پاک معاشرہ عمل میں لا سکیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close