دنیا

شام کی سرزمین سے اسرائیل کو ایرانی و حزب اللہی حملوں کا خوف

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے توسط سے ایران کو سخت پیغام بھیجا ہے، تہران کو بتایا گیا ہے کہ اگر شام کی سرزمین سے صہیونی ریاست پر فائرنگ کی تو اسرائیلی فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکن پروگریسو سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کی روک تھام کے لیے مختلف آپشن کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی اسلحہ کے ذخائر کو ماضی میں متعدد مرتبہ تباہ کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اسرائیلی فوج شام میں حملے جاری رکھے گی، اگر ایران نے وادی گولان میں اسرائیل کے خلاف کوئی نیا محاذ کھولا تو تل ابیب اس کا بھی ایسے ہی جواب دے گا جیسے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو دیا گیا تھا۔ نیتن یاھو کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر پر واضح کر دیا تھا کہ ایران سے شام کے راستے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ تک مہلک ہتھیاروں کی فراہمی کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمیں پتا چلا کہ شام کے کسی خفیہ ٹھکانے میں ایرانی اسلحہ چھپایا گیا ہے تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close