پاکستان

داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے،اعزاز چوہدری

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے، اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے اپنی سرزمین میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کے دورہ امریکہ سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کئی معاملات پر مختلف سطح پر رابطے رہتے ہیں، آرمی چیف کا دورہ بھی پاک امریکی عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close