پاکستان

جھوٹ کی انتہا : زرداری کالعدم تنظیموں کے ساتھ بنائے گئے اپنے ہی اتحاد سے پلٹ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے خود ساختہ چیرمین جناب آصف علی زرداری نے سفید جھوٹ میں ماسڑ کی ڈگری لے رکھی ہے، اسکا ثبوت وہ کئی مرتبہ دیتے رہتے ہیں ، اسطرح کا ایک جھوٹ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  کالعدم تنظموں کے ساتھ بنائے گئے اپنے ہی اتحاد سے پیچھے ہٹ کر دیا اور اسے اپنی پارٹی کے چند افراد کا ذاتی معمالہ قرار دیدیا ۔

20151120023801.jpg

اطلاعات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پی پی پی کے چیر مین آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پانچ سال تک ایوان صدر میں بطور مشیر صدر مزے اُڑانے والے قیوم سومرو صاحب نے ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیاسی اتحاد قائم کیا تھا، جسکا ثمر ہمیں حال میں ہی ہونے والے مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن میں نظر آرہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان راہ حق پارٹی(سپاہ صحابہ) مل کر لوکل باڈی الیکشن لڑ رہے ہیں اور سندھ سمیت کئی علاقوں میں پی پی پی کے احسان کی بدولت پاکستان راہ حق پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عوامی نمائندے بن کر سامنے آگئے ہیں ۔

12219605_419706761568033_7309721251467782647_n.jpg

اس سیا سی اتحا د کو ملک کے لبرل حلقوں اور سوشل میڈیا نے بہت تنقید کا نشانہ بنایا ، اس عمل سے ناصرف پی پی پی کی لبرل ساخت کو نقصان پنہچی وہیں عوامی سطح پر بھی پارٹی کی ساخت کمزور ہوئی ہے جس بنا پر مجبوراً آصف علی زرداری اپنے جانب سے کیئے گئے فیصلہ سے پلٹ گئے اور اسے ذاتی فیصلہ قرار دیدیا۔

چلیں اگر یہ کسی فرد کا زاتی فیصلہ ہے تو کیا پی پی پی کی پالیسی کو زک پہنچانے والے فرد قیوم سومرو کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا؟ کیا فوری طور پر کالعدم جماعتوں سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا؟ نہیں کیا!! تو بات واضح ہے کہ زرداری صاحب  یہ نے بیان بھی ڈپلومیسی کے تحت دیا ہے۔ لیکن عوام اب زرداری صاحب کی فطر سے باخوبی واقف ہوچکے ہیں۔

526x297-L7L.jpg

Qayyoum-Soomro-600x330.jpg

 

2015-11-13-09-25-3637984_L.jpg

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close