پاکستان

تبت سینٹر پر ملٹری پولیس کی گارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ،دو اہلکار جانبحق

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جانبحق ہوگئے.

سینیئر میڈیکولیگل آفیسر (ایم ایل او) سول ہسپتال ڈاکٹر ناصر شاہ کے مطابق ایک اہلکار کی ہلاکت ہسپتال پہنچنے پر ہوئی جبکہ دوسرے اہلکار نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑا.

ہلاک اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک راشد اور حوالدار ارشد کے نام سے کی گئی ہے.

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس مشتاق مہر کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کی گاڑی پر نقاب پوش مسلح افراد نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے، جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے.

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انھوں نے اہلکاروں کے جسم کے اوپری حصے کو نشانہ بنایا.

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں 4 اہلکار سوار تھے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے.

ڈان نیوز کے مطابق جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close