پاکستان

پروفیسر شکیل اوج اور وحید الرحمان کا قاتل القائدہ برصغیر کا نائب امیر اور بڑی سیاسی شخصیت کا بیٹا نکالا

شیعیت نیوز: جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج اورپروفیسر وحید الرحمان کے اصل قاتل کو گرفتار کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ گرفتار ہونے والا یہ نوجوان کراچی کی معروف سیاسی شخصیت کا بیٹا اور القاعدہ برصغیر کا بہت اہم رکن ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید ساتھی بھی گرفتار کئے گئے جن کی تعداد 10 سے 12 ہے،سیاسی شخصیت کا بیٹا مبینہ طور پر اپنے گروہ کا نائب امیر ہے۔

پکڑے جانے والے گروہ کے کچھ ارکان ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجی پر کام کررہے تھے،اعلیٰ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کچھ یوں تھا کہ پہلے ڈرون کے کیمرے کے سامنے اندھیرا کر دیا جائے گاجس کے بعد ڈرون کے سگنلز کو جام اور آخر ی مرحلے میں ڈرون کو زمین پر گرا دینا تھا۔زیر حراست گروہ کے ارکان میں تین انجینئرز بھی شامل ہیں۔ دوران تفتیش ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ القاعدہ برصغیر نے اس گروہ کے ذریعے حساس ادارے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹر اور کور ہیڈ کوارٹر کراچی سمیت شہر کے دیگر اہم عسکری دفاتر پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

اس گروہ نے ملیر کینٹ سے نکلنے والے اہم فوجی افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا اور وہ ان افسران کی ریکی بھی کرچکے تھے۔ ایک اور ذریعے کے دعوی ہے کہ القاعدہ برصغیر کا یہ گروہ مبینہ طور پر ایسے ڈرون تیار کر رہا تھا جس کے ذریعے شہر کی اہم ترین فوجی تنصیبات پر حملے کیے جا سکیں، اس گروہ کے ارکان پنجاب اور کراچی سے گرفتار ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ کچھ گرفتاریاں ملیر کینٹ کے اندر سے بھی کی گئی۔ ملیر کینٹ سے گرفتار ہونے والے نوجوان کسی دہشت گرد کارروائی کا حصہ نہیں رہے لیکن ان پر القاعدہ برصغیر اور اس کی اہم شخصیات کیلئے کام کرنے کا الزام ہے۔

اسی طرح کے منصوبے کاانکشاف ستمبر 2013 میں ہوا تھا جب پولیس اور حساس ادارے کی ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹرG-15 میں واقع ایک گھر گیلانی منزل پر چھاپا مارا تھا ۔ گھر کی تلاشی کے دوران وہاں سے چھوٹی سائز کے ڈرون ملے تھے جو کہ گھر کے ایک رہائشی پروفیسر ارتیاز گیلانی نے تیار کئے تھے ۔ پروفیسر ارتیاز گیلانی معتبر تعلیمی ادارے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے تعلیم یافتہ تھے ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرار تعینات تھے۔ پروفیسر ارتیاز گیلانی نے وہ ڈرون مبینہ طور پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے چک شہزاد میں واقع فارم ہائو س پر حملے تیار کئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close