عراق

جہاد النکاح کرو یا گرفتاری کے لئے تیار ہوجاو، داعش کی مس عراق کو دھمکی

شیعیت نیوز: داعش نے حال ہی میں بنے والی مس عراق کو کال کرکے دھمکی دی ہے کے وہ اس بہت جلد گرفتار کرلیں گے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عراق کی ملکہ حسن شیما قاسم کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس میں داعش نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر وہ داعش میں مجاہدین کی جنسی تسکین کے لئے جہاد النکاح کرنے کے لئے شمولیت اختیار نہیں کرتی تو داعش انہیں گرفتار کرلے گی اور وہ اسکے لئے تیا ر رہیں۔

واضح رہے کہ داعش جو عراق و شام میں دہشتگردی کررہی ہے جسکے لئےدنیا بھر سے دہشتگردوں کو عراق و شام میں بھیجا جارہا ہے،ان دہشتگردوں کو دوران جنگ تمام سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جن میں سے ایک  یہ ہے کہ ان دہشتگردوں کی جنسی تسکین کے لئے دنیا بھر سے لڑکیوں کو بھی لایا جاتا ہے۔

اس غیراسلامی فعل زنا کو سعودی عرب کے ایک وہابی مفتی نے شرعی رنگ میں ڈھال کر جہاد النکاح کا نام دیا تھا، جسکے مطابق ان دہشتگردوں سے جنسی تعلقات قائم کرنے والی لڑکی یا عورت کو جہاد کا ثواب ملے گا ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس جہاد النکاح کے لئے نکاح کے جملے پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close