پاکستان

مذہبی انتہاء پسندی قائد اعظم کے بتائے ہوئے راستے سے منحرف ہونے کی دلیل ہے، آئی ایس او کراچی

قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے، جس میں ہر فرد کو بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ریاست میں اپنی زندگی گزارنے کی اجازت ہو لیکن پاکستان کی اشرافیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی اسلامی فلاحی ریاست بنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہوئی ہے، آج پاکستان میں مذہبی و فرقہ وارنہ بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے نائب صدر سید عابد علی جعفری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے المصطفیٰ ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ قائد اعظم کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ مذہبی انتہاء پسند پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہے، پاکستان میں جاری مذہبی انتہاء پسندی قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے راستے سے منحرف ہونے کی دلیل ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close