یمن

سعودی اتحاد کی یمن میں ایرانی سفارت خانے پر فضائی حملہ

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایرانی سفاتخانے پر حملہ کر دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صعنا میںایران کے سفارت خانے پر بمباری کی ہے۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارت خانے پر میزائل داغے گئے جس میں نقصان ہوا ہے۔ یمنی دارالحکومت کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح سعودی اتحادیوں نے درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ تہران نے سعودی عرب سے بھی سفارتی تعلقات ختم کرنے کابھی ارادہ کرلیا ہے اور ایران میں سعودی مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close