دنیا

مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے داعش نے مودی کو دھمکی دیدی

شیعیت نیوز: دنیا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھکمی دے دی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا میں سرگرم وہابی  دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک خط کے ذریعہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھکمی دے دی ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گوا پولیس نے مذکورہ خط کی کاپیاں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دی ہیں اور مقدمے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا خط گذشتہ روز ریاست کے سیکریٹریٹ میں وصول کیا گیا، جس کے بعد گوا کی پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ریاستی پولیس کی تمام ایجنسیز مذکورہ خط کی تفتیش کا کام کررہی ہیں اور ہم بہت جلد اس کے ذرائع تک پہنچ جائیں گے۔ پریس ٹرسٹ آف کی انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خط میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کا یہ عمل اسلام اور ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہندوستان میں انتہاپسند ہندوں کے مزید اکسائے گا اور مسلمانوں کی مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close