پاکستان

پارچنار سے داعش کے پمفلٹ برآمد، حملے کی دھمکی

شیعیت نیوز: رپورٹ کے مطابق پاکستان میں داعش کے وجود اور عدم وجود کے حوالے سے نجی اور قومی ٹی وی شوز میں کافی بحث و مباحثہ ہوچکا ہے۔ کچھ ہی عرصہ قبل وفاقی حکومت نے داعش کے سائے سے بھی انکار کیا تھا، لیکن اب داعش کے سائے نہیں، اسکے وجود بلکہ اسکی پوری قوت کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔ ایک نجی ٹی رپورٹ کے مطابق زبیر الکویتی کی سربراہی میں پاکستان اور افغانستان میں داعش اپنی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے اور دیگر ایجنسیوں کی نسبت اس دہشتگرد تنظیم کی افرادی قوت کرم ایجنسی میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اس رپورٹ کو کچھ ہی دن گزرے ہیں کہ گذشتہ روز اتوار کو صبح سویرے پاراچنار کے نواحی علاقے جالندھر میں داعش کے نام سے متعدد پمفـلٹ برآمد ہوگئے۔ جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم اس راستے سے کرم ایجنسی پر حملہ کریں گے۔ اسکے ردعمل میں پولیٹیکل انتظامیہ نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقائی مشران کو ہر قسم کے حالات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیٹکل حکام نے جالندھر کے عوام کو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ علاقے کے دفاع کے لئے روایتی اسلحہ بلکہ ہر قسم کا بھاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لیکر مورچے سنبھال لو۔ چنانچہ جوانوں نے پورے عزم کے ساتھ اپنے ملک اور علاقے کے دفاع کیلئے قدم اٹھایا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close