عراق

عراق: فلوجہ کے مغرب میں داعش کے کئی سرغنہ ہلاک کر دیے گئے

عراقی فوج نے عوامی رضاکار اور اہلسنت قبائل کے تعاون سے فلوجہ کے مغرب میں الصقلاویہ کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

عراقی فوج کے اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ منجملہ ابو علی السلمانی، ابو منصور، ابو جعفر الشامی، ابر تراب الشامی نیز شام سے عراق دہشت گردوں کو منتقل کرنے کا داعش گروہ کا عہدیدار ابوالعز السوری ہلاک ہو گیا۔ عراقی فوج کی کارروائی میں داعش سرغنہ کے علاوہ چالیس دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

عراقی فوجی، فلوجہ کے مغربی علاقے میں الحبانیہ کے اطراف کے علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔ اس علاقے میں الصقلاویہ سے ملانے والا دہشت گردوں کا راستہ منقطع کرنا اب آسان ہو گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close