عراق

عراق: الرمادی میں داعش کے آخری ٹھکانے پر قبضہ

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی کے ترجمان صباح النعمان نے کہا ہے کہ عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی سے متعلق سیکورٹی دستے، عراقی فوجیوں کی مدد سے الرمادی کے علاقے السجّاریہ میں داخل ہو گئے۔ یہ علاقہ داعش دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

السجّاریہ کے علاقے میں عراقی سیکورٹی فورسز نے اپنی پیش قدمی، ایسی حالت میں جاری رکھی ہے کہ داعش دہشت گرد، عراقی سیکورٹی فورسز کا مقابلہ کرنے سے گریز کر رہے تھے اور اپنی ناتوانی کے پیش نظر داعش دہشت گردوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کی جاری پیش قدمی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی کے ترجمان صباح النعمان نے السجّاریہ کے علاقے سے داعش دہشت گردوں کے فرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں داعش دہشت گردوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لئے بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں اور بعض علاقوں میں بم نصب کر رکھے تھے جنھیں عراقی سیکورٹی فورسز نے اپنے تجربے کے پیش نظر ناکارہ بنا دیا۔

عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی کے سیکورٹی اہلکاروں نے الرمادی کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے تاہم اس مشن کو پورا کرنے اور السجّاریہ کے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے اس شہر کو انھوں نے عراقی فوجیوں کے سپرد کر دیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close