پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تر جیحات کا تعین نا گزیر ہے،علامہ سید ناظر عباس

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جو بیس سال سے جاری ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اتنا نقصان اٹھانے کے باوجود اب تک حکومت اور اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان نظر آتاہےیہ صورتحال بڑی مایوس کن ہے اس ملک میں اتنا نقصان ہونے کے باوجود جس میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ عوام کو لقمہ اجل بنادیا گیا تر جیحات متعین نہ ہو نے سے عوام شدید بے یقینی کی کیفیت سے دو چار ہیں ۔ضروری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور ان عناصر کی بھی نشاندہی کی جائے جو قومی ایکشن پلان کو متنازع بنانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close